رسائی کے لنکس

نائیجیریا: مسلح افراد کے حملے میں 45 سکیورٹی اہلکار ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ادھر شمال مشرقی نائیجیریا سے ایسی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں کہ شدت پسندوں نے ریاست بورنو میں مرکزی شاہراہ پر سفر کرنے والوں پر بھی حملے کیے ہیں۔

نائیجیریا میں مسلح افراد نے حملہ کر کے کم ازکم 45 سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کردیا اور باور کیا جارہا ہے کہ یہ حملہ آور بوکو حرام کے جنگجو تھے۔

ریاست یوبے کے علاقے بنی یدی میں یہ ٹرکوں اور موٹر سائیکلوں پر سوار سینکڑوں مسلح افراد نے یہ حملہ کیا۔

نائیجیریا کی جوائنٹ ٹاسک فورس کے ذرائع نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ مرنے والوں میں 24 فوجی اور 21 پولیس اہلکار شامل ہیں۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ذرائع کا کہنا تھا کہ حملہ آور جاتے ہوئے ایک ٹینک اور متعدد گاڑیاں بھی ساتھ لے گئے۔

اس واقعے میں شہری ہلاکتوں سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

ادھر شمال مشرقی نائیجیریا سے ایسی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں کہ شدت پسندوں نے ریاست بورنو میں مرکزی شاہراہ پر سفر کرنے والوں پر بھی حملے کیے ہیں۔

شدت پسند تنظیم بوکو حرام کا گڑھ شمالی نائیجیریا میں ہے۔

شاہراہ پر سفر کرنے والوں کا کہنا تھا کہ درختوں میں چھپے ہوئے نشانہ باز پہلے گاڑیوں کو نشانہ بناتے ہیں جس کے بعد سڑک کے کنارے چھپے مسلح افراد ان پر حملہ کر دیتے ہیں۔

صدر گڈلک جوناتھن کی طرف سے کارروائیوں کے وعدوں کے باوجود سکیورٹی فورسز بوکو حرام کی طرف سے بڑھتی ہوئی پرتشدد کارروائیوں کو روکنے میں ناکام رہی ہیں۔
XS
SM
MD
LG