رسائی کے لنکس

گرو نانک کی سالگرہ، صدر اوباما کی مبارک باد


’اپنی زندگی میں، گرو نانک نے خطے اور دنیا کا دورہ کیا اور مساوات، متنوع انداز فکر، رحم دلی اور رواداری کی تعلیمات کا درس دیا، جو سکھ مذہب کے پختہ اصول قرار پائے‘

صدر براک اوباما نے پہلے سکھ گرو اور مذہب کے بانی، بابا گرو نانک دیو جی کی سالگرہ کے موقع پر امریکہ اور دنیا بھر کی سکھ برادری کو مبارک باد دی ہے۔

سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر اوباما نے کہا ہے کہ چودھویں اور پندرہویں صدی عیسوی کے دوران، اپنی زندگی میں، گرو نانک نے خطے اور دنیا کا دورہ کیا اور مساوات، متنوع انداز فکر، رحم دلی اور رواداری کی تعلیمات کا درس دیا، جو سکھ مذہب کے پختہ اصول قرار پائے۔

اُنھوں نے کہا کہ اِن قابل قدر اقدار پر عمل کرتے ہوئے، سکھ امریکی برادری عام امریکی رہن سہن میں ایک اچھی پہچان کی مالک ہے، جو اقدار نہ صرف سکھ برادری تک محدود ہیں، بلکہ سارے امریکی اِن پر عمل پیرا ہیں۔

XS
SM
MD
LG