رسائی کے لنکس

گوادر: موٹر سائیکل سواروں کی خودکارہتھیاروں سے فائرنگ، 11 ہلاک

  • ستار کاکڑ

گوادر میں ایک دہشت گرد حملے کی فائل فوٹو۔

گوادر میں ایک دہشت گرد حملے کی فائل فوٹو۔

بلوچستان کےساحلی شہر گوادر کے قر یب موٹر سائیکلوں پر سوارنامعلوم افراد نے پیر کی شب خودکار ہتھیاروں سےمزدوروں کے ایک کیمپ پر حملہ کر کے گیارہ افراد کوہلاک اور کم از کم دو کو زخمی کردیا ۔

ضلع گوادر کے ایک لیویز افسر عزت اللہ نے وائس اف امر یکہ کو واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حملہ آوروں کی تعداد چار تھی اور اُنھوں نے گوادر سے کر اچی جاتے ہوئے پلیر ی کے علاقے میں کو سٹل ہائی وے سے ایک مقامی گاؤں تک سڑک کی تعمیر میں مصروف مزدورں کے ایک کیمپ کو نشانہ بنایا۔

مرنے والوں میں فرنٹئیر ورکس آرگنائزیشن کے سات ، نیشنل ہائے وے کے تین اور ایک سویلین شامل ہیں ۔ تمام افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیا ب ہوگئے۔

XS
SM
MD
LG