رسائی کے لنکس

مستحق افراد کے لیے آسان شرائط پر گھروں کی فراہمی


سابق امریکی صدر، جمی کارٹر ’ہیبیٹیٹ فور ہیومینٹی‘ کے کارکنوں کے ہمراہ
سابق امریکی صدر، جمی کارٹر ’ہیبیٹیٹ فور ہیومینٹی‘ کے کارکنوں کے ہمراہ

اس سلسلے میں، ایک نامور تنظیم کم آمدنی والے افراد کو گھر فراہم کرتی ہے، تاکہ وہ معاشرے میں ایک مثبت زندگی گزار سکیں: علی عبد السمیع سے انٹرویو


Habitat for Humanity ایک عالمی ادارہ ہے جو مستحق لوگوں کو رہنے کے لیے چھت فراہم کر رہا ہے، جس کےمشن اور منصوبوں کے بارے میں ضروری آگہی بہتر نتائج کے حصول کو یقینی بناتی ہے۔

علی عبد السمیع اِس تنظیم سے وابستہ ایک رضاکار اور اسسٹنٹ کسنسٹرکٹر ہیں۔

علی امریکی ریاست کینٹکی میں ٹیکنالوجی اور ’اپلائیڈ ڈیزائن‘ میں ڈگری حاصل کر رہے ہیں، اور اِس تنظیم کو اپنی تکنیکی مہارت بھی فراہم کرتے ہیں۔

تنظیم کے مقاصد بیان کرتے ہوئے، اُنھوں نے ’وائس آف امریکہ‘ کو بتایا کہ، ’جِن افراد کے پاس رہنے کے لیے گھر نہیں ہوتا، وہ اِس ادارے سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں‘۔

اُن کے بقول، ’یہ تنظیم کم آمدنی والے افراد کو گھر فراہم کرتی ہے، تاکہ وہ بھی معاشرے میں ایک مثبت زندگی گزار سکیں‘۔

Habitat for Humanity میں کام کرنے والے رضاکار منگل سے ہفتے تک کام کرتے ہیں، جب کہ ہفتے کو چھٹی ہونے کے باوجود زیادہ تر لوگ ہفتے کو بھی کام کرتے ہیں۔ امریکہ میں جن خاندانوں کو گھر فراہم کیے جاتے ہیں اُن کی آمدنی کا مستحکم ہونا بہت ضروری ہوتا ہے، تاکہ کسی مشکل کے بغیر وہ مارگیج کی ادائیگی کر سکیں، اور یہ اِس سلسلے میں، بغیر سود قرض فراہم کیا جاتا ہے۔

جس خاندان کو گھر فراہم کیا جاتا ہے وہ خاندان Habitat for Humanity کے ساتھ 350 گھنٹے رضاکارانہ طور پر کام کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ان خاندانوں کو چار ہفتوں کی ایک مالی ورکشاپ میں بھی شرکت کرنا ہوتی ہے، تاکہ وہ رقم کی مسلسل ادائیگی کو جاری رکھ سکیں۔

تفصیل کے لیے اِس لنک پرکلک کیجئیے:

علی عبدالسمیع سے خصوصی بات چیت
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:31 0:00
XS
SM
MD
LG