رسائی کے لنکس

لاکھوں ڈالر چوری کرنے کے الزام میں 19افراد گرفتار


لاکھوں ڈالر چوری کرنے کے الزام میں 19افراد گرفتار
لاکھوں ڈالر چوری کرنے کے الزام میں 19افراد گرفتار

برطانوی پولیس نے جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے لاکھوں ڈالر چوری کرنے کے الزام میں 19مشتبہ کمپیوٹر ہیکرز کو گرفتار کیا ہے۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق اس کے الیکٹرانک کرائمز برانچ کے اہلکاروں نے جرائم پیشہ افراد کے اس گروہ کی نشاندہی کی اور یہ افراد کمپیوٹر وائرس کے ذریعے بینک کے دیگر کھاتا داروں کے خفیہ کوڈ حاصل کرتے تھے۔

پھر ان خفیہ کوڈ کے ذریعے لاکھوں پاؤنڈز اپنے جعلی کھاتوں میں منتقل کرکے وہاں سے منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کرتے تھے۔ ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ اب تک 95لاکھ ڈالر کی رقم کا پتا چلایا جاچکا ہے اور تحقیقات جاری ہیں جس سے مزید رقم کا انکشاف ہوسکتا ہے۔

لندن کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیے گئے ان افراد میں 15مرد اور چار خواتین شامل ہیں اور انھیں ممکنہ طور پر دھوکہ دہی،منی لانڈرنگ اورکمپیوٹر کے غیر قانونی استعمال کے مقدمات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

چیف انسپکٹر ٹیری ولسن کا کہنا ہے کہ زیوس"Zeus"نامی وائرس کے ذریعے ہزاروں کمپیوٹروں کو ہیک کیا گیا۔ ان کے بقول اگرچہ بینک اپنے کھاتا داروں کے نقصان کا ازالہ کریں گے لیکن یہ واقعہ معصوم لوگوں کے لیے اضطراب اور بڑے مالی نقصان کا سبب بنا ہے۔

XS
SM
MD
LG