رسائی کے لنکس

بھارتی وفاقی تحقیقاتی ادارے کی ویب سائٹ سائبر حملے کے بعد بند


بھارتی وفاقی تحقیقاتی ادارے کی ویب سائٹ سائبر حملے کے بعد بند
بھارتی وفاقی تحقیقاتی ادارے کی ویب سائٹ سائبر حملے کے بعد بند

بھارت کے وفاقی تحقیقاتی ادارے کی ویب سائٹ اس وقت بند ہوگئی جب ایک گروپ نے ، جس نے خود کو پاکستانی سائبر آرمی کہا تھا، ویب سائٹ پر بلا اجازت داخل ہونے کی کوشش کی۔

جمعے کی رات بھارتی سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن کی ویب سائٹ پر چھوڑے گئے ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ یہ سائبر حملہ ان بھارتی ہائیکرز کے ردعمل میں ہے جنہوں نے پاکستانی ویب سائٹ میں گھسنے کی کوشش کی تھی۔

بھارتی ویب سائٹ پر چھوڑے گئے اس پیغام میں وفاقی تفتیشی ادارے کا تمسخر اڑانے کے ساتھ پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی درج تھا۔

یہ سرکاری ویب سائٹ ہفتے کے روز بھی بند رہی اور ادارے کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

2008ء کے ممبئی حملوں کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ کی فضا ہے ۔ ان حملوں میں 166 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ بھارت ممبئی حملوں کا الزام پاکستان میں قائم عسکریت پسندوں پر عائد کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG