رسائی کے لنکس

کوئى مردعورتوں کے ہئیر سَیلون میں کام نہ کرے: حماس


حماس
حماس

حماس نے یہ قدم اسلامی قوانین کی زیادہ سخت تعریف و توجیح کی مہم کے پیشِ نظر کیاہے

عسکریت پسند فلسطینی تنظیم حماس نے اسلامی قوانین کی زیادہ سخت تعریف و توجیح کی ایک مہم کے تحت جمعرات کے روز مَردوں پر پابندی عائد کردی ہے کہ وہ عورتوں کے لیے مخصوص باربر شاپ یا بیوٹی سیَلون میں کام نہیں کرسکتے۔

حماس کے عہدے داروں نے کہا ہے کہ جو بھی مرد عورتوں کےبال کاٹتا دکھائی دے گا اُسے گرفتار کرکے اُس پر مقدمہ چلایاجائے گا۔

غزہ میں انتہا پسند مذہبی لوگ اُن دکانوں اور قہوہ خانوں کے خلاف مہم چلا رہے ہیں، جو اُن کے خیال کے مطابق نا مناسب موسیقی کے ریکارڈ بجاتے ہیں یا فروخت کرتے ہیں ۔ اس کے علاو وہ عیسائى اداروں کے بھی خلاف ہیں۔

اس بابندی سے متاثر ہونے والے ایک بار بر برکات الغول نے ایسو سی ایٹڈ پریس کو بتایا ہے کہ اُسے خدشہ ہے کہ اب وہ اپنی روزی کمانے کے قابل نہیں رہے گا۔

الغول کا کہنا ہے کہ وہ 26 سال سے عورتوں کے بال کاٹ رہا ہے۔ اُس نے اصرار کے ساتھ کہا کہ اُس نے اسلام کے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی ۔ اس لیے کو وہ عورتوں کے صرف بال کاٹتا ہے اور اُن کا میک اَپ نہیں کرتا۔

XS
SM
MD
LG