رسائی کے لنکس

ہیٹی میں اہم ترین انتخابات


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

ہیٹی میں اتوار کو عام انتخابات ہو رہے ہیں جنھیں ملک میں گذشتہ کئی سالوں کے دوران اہم ترین قرار دیا جا رہا ہے۔

توقع کی جا رہی ہے کہ نئے صدر کے انتخاب کے لیے اندازاً 45 لاکھ افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

ہیٹی اس وقت رواں سال جنوری کے مہینے میں آنے والے شدید زلزلے کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے علاوہ ہیضہ کی بیماری پھوٹ پڑنے کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال سے نبردآزما ہے۔

ہیٹی میں اہم ترین انتخابات
ہیٹی میں اہم ترین انتخابات

ووٹر مسٹر Rene Preval کی جگہ نیا صدر منتخب کریں گے جو تیسری مرتبہ عہدہ صدارت سنبھالنے کے اہل نہیں۔

انتخابات میں کُل 19 امید وار حصہ لے رہے ہیں لیکن ان میں سے ایک (Axan Delson Abellard)پہلے ہی اس عمل سے الگ ہو نے کا اعلان کر چکے ہیں۔ بقیہ امید واروں میں شامل سابق خاتون اول Mirlande Manigat اگر کامیاب ہو جاتی ہیں تو وہ ملک کی پہلی خاتون صدر ہوں گی۔

ہیٹی میں پیدا ہونے والے فنکار Wyclef Jean کو حکام نے یہ کہہ کر نااہل قرار دے دیا تھا کہ وہ ہیٹی میں پانچ سال سکونت کی شرط پر پورے نہیں اترتے۔ وہ نااہل قرار دیے گئے 15 امیدواروں میں سے ایک تھے۔

آئندہ ماہ کی سات تاریخ سے قبل انتخابات کے نتائج سامنے آنے کی کوئی توقع نہیں جب کہ حتمی نتائج کا اعلان 20 دسمبر تک متوقع ہے۔

اتوار ہی کے روز ہیٹی کی عوام 99 رکنی ایوان زیریں کے علاوہ 30 رکنی ایوان بالا کے 11 ارکان کا انتخاب بھی کر رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG