رسائی کے لنکس

ہیٹی میں صدارتی انتخابات، 18 امیدوار میدان میں

ہیٹی میں صدارتی انتخابات، 18 امیدوار میدان میں
ہیٹی میں صدارتی انتخابات، 18 امیدوار میدان میں

توقع ہے کہ ان انتخابات میں تقریباً 45 لاکھ افراد، ملک کا نیا صدر چننے کے لیے اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔

ہیٹی میں اتوار کے روز انتخابات شروع ہوگئے ہیں جنہیں گذشتہ کئی برسوں میں ملک کے ایک اہم ترین واقعہ کے طور پر دیکھا جارہاہے۔

توقع ہے کہ ان انتخابات میں تقریباً 45 لاکھ افراد، ملک کا نیا صدر چننے کے لیے اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔

ہیٹی کو اس سال جنوری میں ایک تباہ کن زلزلے کے بعد ان دنوں ہیضے کی وبا کا سامنا ہے ، جس میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

ووٹر موجودہ صدر رین پریوال کی جگہ نئے صدر کا چناؤ کریں گے، کیونکہ وہ ملکی قوانین کے تحت تیسری بار صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہیں۔

صدرالیکشن میں 18 امیدوار حصہ لے رہے ہیں ۔

سابقہ خاتون اول مرلینڈے مینگٹ اگر وہ انتخاب جیتنے میں کامیاب ہوگئیں تو ملک کی پہلی خاتون صدر ہوں گی۔ الیکشن میں حصہ لینے والی ایک اور شخصیت مقبول فن کارمائیکل مارٹیلی ہیں جن کے جلسوں میں لوگوں کے بڑے بڑے ہجوم دیکھنے میں آئے ہیں۔ حکمران جماعت کے ایک رکن جوڈے کیلسٹین کوبھی اہم امیدواروں میں شمار کیا جارہاہے۔

XS
SM
MD
LG