رسائی کے لنکس

ہیٹی کے صدر، صوبوں میں تعمیرِ نو پر زیادہ توجہ دینا چاہتے ہیں


اُس تباہ کن زلزلے میں کم سے کم دو لاکھ17 ہزار لوگ ہلاک اور دس لاکھ بے گھر ہوگئے تھے۔

ہیٹی کے صدر َرنے پریوال نے کہا ہے کہ ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس کو اُسی طریقے سے دوبارہ تعمیر کرنا جیسا کہ وہ جنوری کے زلزلے سے پہلے تھا، ایک بھاری تاریخی غلطی ہوگی۔ اُس تباہ کن زلزلے میں کم سے کم دو لاکھ17 ہزار لوگ ہلاک اور دس لاکھ بے گھر ہوگئے تھے۔

مسٹر پریوال نے منگل کے روز کہا ہے کہ اب جو اہم کام سامنے ہے وہ نہ صرف پورٹ او پرنس کی تعمیِر نو کا کام ہے بلکہ صوبوں کو بھی دوبارہ تعمیر کرنے اور اُن میں سرمایہ لگانے کا کام ہے۔ انہوں نے واشنگٹن میں امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں یہ بات کہی ہے۔

ہیٹی کے لیڈر نے کہا ہے کہ ماضی میں قومی پالیسیوں میں صوبوں کی قیمت پر پورٹ او پرنس پر بہت زیادہ توجہ دی جاتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دارالحکومت میں بہت بڑی آبادی کے منتقل ہوجانے کے نتیجے میں شہر میں تعمیرات کا معیار پست ہوگیا اور اس کے نتجے میں جب زلزلہ آیا تو اتنے زیادہ لوگ ہلاک ہوگئے۔

وزیرِ خارجہ کلنٹن نے ہیٹی پر زور دیا ہے کہ وہ جس قدر جلد ممکن ہو قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کرائیں۔ اُنہوں نے کہا کہ نئے انتخابات ہیٹی میں استحکام اور اُس کی حکومت کے جواز کے لیے انتہائى اہم ہیں۔

XS
SM
MD
LG