رسائی کے لنکس

حاجی عدیل 72 برس کی عمر میں انتقال کر گئے


حاجی عدیل کا تعلق عوامی نیشنل پارٹی سے تھا اور اُن کا انتقال جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ہوا۔

پاکستان کے ایک سینیئر سیاست دان حاجی عدیل انتقال کر گئے ہیں، اُن کی عمر 72 سال تھی۔

حاجی عدیل کا تعلق عوامی نیشنل پارٹی سے تھا اور اُن کا انتقال جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ہوا۔

حاجی عدیل بلند فشار خون کے علاوہ ذیابیطس کے عارضے میں مبتلا تھے اور بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ چند ماہ سے وہ ڈئیلائیسس پر تھے۔

حاجی عدیل سینیٹ کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں نے بھی حاجی عدیل کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG