رسائی کے لنکس

امریکی عدالت نے بن لادن کے ڈرائیور کی سزا معطل کردی


فائل
فائل

کیوبا کے گوانتانامو بے میں قائم امریکی فوجی اڈے کے ایک ملٹری ٹربیونل نے11ستمبر 2001ء میں امریکہ پر ہونے والے حملوں کے سلسلے میں ہمدان کو ساڑھے پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی

امریکہ کی ایک اپیلز کورٹ نے اسامہ بن لادن کے سابق ڈرائیور، سلیم احمد ہمدان کو دی جانے والی سزا خارج قرار دے دی ہے۔

منگل کو ایک متفقہ فیصلے کے ذریعے ججوں کے سہ رکنی پنیل نےکہا کہ دہشت گردی کے معاملے میں مادی خدمات کی بجا آوری بین الاقوامی قانون میں جرم نہیں ہے۔

کیوبا کے گوانتانامو بے میں قائم امریکی فوجی اڈے کے ایک ملٹری ٹربیونل نے11ستمبر 2001ء میں امریکہ پر ہونے والے حملوں کے سلسلے میں ہمدان کو ساڑھے پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی۔

سزا سنائے جانے سے قبل قید کاٹنے کے معاملے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے، 2008ء کے اواخر میں اُنھیں اپنے آبائی ملک یمن منتقل کیا گیا تھا۔ یمنی حکام نے جنوری 2009ء میں اُنھیں جیل سے رہا کر دیا تھا۔

دریں اثنا، پیر سے گواتانامو بے کے ایک فوجی ٹربیونل نے 11ستمبر کےحملوں کی سازش میں ملوث مبینہ پانچ دہشت گردوں کے خلاف ابتدائی سماعت شروع کی۔

حملوں کی سازش تیار کرنے کا خود سے اعتراف کرنے والے خالد شیخ محمد اور دیگر چار ملزمان پر دہشت گردی، سازش اور تقریباً 3000افراد کو قتل کرنے، جن میں ہر ایک ملزم پر تین ہزار قتل اور امریکہ پر حملوں کا الزام ہے، جن میں نیو یارک کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر اور واشنگٹن کے قریب پینٹگان پر حملے شامل ہیں۔
XS
SM
MD
LG