رسائی کے لنکس

دبئی: حماس کے مقتول راہنما کی موت دم گھٹنے سے ہوئی


دبئی کی پولیس نے کہا ہے فورینسیک ٹیسٹوں سے ظاہر ہوا ہے کہ دبئی کے ہوٹل میں ہلاک کیے جانے والےحماس کےکمانڈر کو پہلے ایک نشہ آور دوا دی گئی تھی اور پھرسانس گھونٹ کرمارا گیا تھا۔

اتوار کے روز پولیس نے کہا کہ قاتلوں نےلیڈر کو سرجری میں بے ہوش کرنے کے لیےعام استعمال ہونے والی ایک دوا دی جس کے بعد تکیے سے اس کا دم گھونٹ کر ہلاک کیا گیا۔

دبئی کی پولیس کا خیال ہے کہ جنوری کے مہینے میں حماس کے فوجی ونگ کے ایک بانی رکن محمود المبحوح کو اسرائیل کے جاسوسی کے ادارے الموساد کی پشت پناہی کے حامل ایک قاتل اسکواڈ نے قتل کیا تھا۔ پولیس نے ہلاکت کے سلسلے میں اردن سے کم از کم دو فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے اور انہیں دبئی بھیج دیا ہے۔


اس قتل پر اس کے بعد بین الاقوامی طورپراس وقت بہت شور اٹھا جب یہ معلوم ہوا کہ اس کیس کے26 دوسرےمشتبہ افراد کے پاس برطانیہ، فرانس، آئرلینڈ، جرمنی اورآسٹریلیا کے پاسپورٹ تھے۔ دبئی پولیس نے الزام عائد کیا ہے کہ بہت سی جعلی دستاویزات میں ایسے لوگوں کی چرائی گئی شناخت موجود تھی جن کے پاس اسرائیل کی شہریت بھی تھی ۔

اسرائیل کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یہ فرض کرنے کا کوئی جواز موجودنہیں ہے کہ اس قتل کے پس پشت ان کا ملک تھا۔

XS
SM
MD
LG