رسائی کے لنکس

غزہ: قتل کے تین مجرموں کو سزائے موت دے دی گئی


غزہ: قتل کے تین مجرموں کو سزائے موت دے دی گئی
غزہ: قتل کے تین مجرموں کو سزائے موت دے دی گئی

غزہ کی پٹی پر کنٹرول رکھنے والے فلسطینی عسکریت پسندوں نے قتل کے تین مجرموں کو اس کے باوجود موت کی سزا دے دی ہے ، اگرچہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے موت کی سزا ؤں پر عمل درآمد روکنے کی اپیلیں کی تھیں۔

غزہ میں حماس کے زیر انتظام وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ان تین اشخاص کو منگل کے روزموت کے گھاٹ اتارا گیا۔ وزارت کا کہنا ہے کہ سزائے موت سے قبل حکام نے مقتولین کے خاندانوں کو یہ موقع دیا تھا کہ وہ یا تو قاتلوں کو معاف کردیں یا اسلامی روایت کے مطابق قصاص قبول کرلیں۔ حماس کا کہنا ہے خاندانوں نے قصاص لینے سے انکار کردیا۔

گذشتہ ماہ حماس نے دو قیدیوں کو اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے کے الزامات میں ایک فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے موت کی سزا دی تھی۔2007ء میں جب سے عسکریت پسند گروپ حماس نے فلسطینی صدر محمود عباس کی فتح پارٹی سے علاقے کا کنٹرول چھینا ہے، غزہ میں دی جانے والی وہ پہلی موت کی سزائیں تھیں۔

اپریل میں دی جانے والی موت کی سزاؤں کے نتیجے میں،انسانی حقوق کی بین الاقوامی اور فلسطینی تنظیموں نے حماس سے اس سلسلے کو روکنے کی اپیلیں کی ہیں۔

XS
SM
MD
LG