رسائی کے لنکس

غزہ: حماس نے دو فلسطینیوں کو سزائے موت دے دی


انسانی حقوق سے متعلق ایک فلسطینی تنظیم نے کہا ہے کہ حماس نے غزہ کی پٹی میں دو فلسطینیوں کو موت کی سزا دےدی ہے۔

المیزان نامی تنظیم کا کہنا ہے کہ حماس نے، جس کا غزہ پر کنٹرول ہے، ان دو افراد کی موت کی سزا پر عمل درآمد کردیا ہے، جنہیں غزہ کی فوجی عدالت نے اسرائیل کے ساتھ کام کرنے کا مجرم قرار دیاتھا۔

فوری طور پر ان اشخاص کی شناخت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

خیال ہے کہ تین سال قبل حریف فلسطینی دھڑے فتح سے غزہ کا قبضہ چھیننے کے بعد حماس کی جانب سے سرکاری طورپر سزائے موت دیے جانے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس سے قبل یہ کہتے ہوئے کہ اس کی فوجی عدالتیں بین الاقوامی قانون معیاروں پر پوری نہیں اترتیں ، حماس پر زوردیا تھا کہ وہ سزائے موت پر عمل درآمد نہ کرائے

XS
SM
MD
LG