رسائی کے لنکس

اسرائیلی فوجیوں تین فلسطینیوں کو گولی مار کر زخمی کر دیا


فلسطینی طبی عملے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کی سرحد کے قریب کم از کم تین افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اس کے فوجیوں نے ہفتے کی صبح اس گروپ پر فائرنگ کی تھی جو سرحد کے قریب آ رہے تھے۔

فلسطین کی آزادی کے لیے کام کرنے والے ایک ڈیموکریٹک فرنٹ نے اسرائیلی فوجوں کے ساتھ تصادم میں ملوث ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ تنظیم فلسطینی لبریشن آرگنائزیشن کا حصہ ہے۔

اطلاعات کے مطابق حماس کا مسلح ونگ بھی اس جھگڑے میں ملوث تھا۔ یہ تنظیم غزہ کی پٹی پر حکومت کرتی ہے۔

XS
SM
MD
LG