رسائی کے لنکس

حماس رہنما کا دورہ سوڈان


فلسطین کی عسکریت پسند تنظیم 'حماس' سے تعلق رکھنے والے وزیرِاعظم اسمعیل حانیہ سرکاری دورے پر سوڈان پہنچے ہیں۔

سوڈان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی 'سونا' کے مطابق حانیہ دارالحکومت خرطوم میں یروشلم کے مستقبل کے موضوع پر ہونے والے ایک مذاکرے میں شریک ہوں گے۔

ایجنسی کے مطابق حماس کے رہنما منگل کی شب خرطوم پہنچے جہاں ان کا صدر عمر البشیر کے مشیر ابراہیم احمد عمر نے ہوائی اڈے پر استقبال کیا۔

تاحال یہ واضح نہیں ہے حانیہ سوڈان میں کتنے دن قیام کریں گے۔ خبر رساں ایجنسی نے دورے کے دوران ان کی متوقع ملاقاتوں کے بارے میں بھی کوئی وضاحت نہیں کی ہے۔

لیکن فرانسیسی خبر رساں ایجنسی 'اے ایف پی' نے ایک سرکاری عہدیدار کے حوالے سے کہا ہے کہ دورے کے دوران فلسطینی رہنما کی سوڈانی صدر سے ملاقات طے ہے۔

واضح رہے کہ فلسطینی علاقے غزہ کی حکمران جماعت 'حماس' کے سوڈان کے ساتھ قریبی تعلقات استوار ہیں۔ مشرقِ وسطیٰ کی عسکریت پسند تنظیمیں، بشمول حماس اور حزب اللہ صدر عمر البشیر اور ان کی حکومت کی حامی تصور کی جاتی ہیں۔

XS
SM
MD
LG