رسائی کے لنکس

جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو 62 رنز سے ہرا دیا


فائل فوٹو

فائل فوٹو

138 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے ملر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

گیارہویں کرکٹ ورلڈ کپ کے پول بی کے ایک میچ میں جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو 62 رنز سے شکست دے دی ہے۔

اتوار کو ہملٹن میں کھیلے جانے والے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ پچاس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 339 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے ملر اور ڈومنی نے شاندار ناقابل تسخیر سینچریاں اسکور کیں۔ ملر نے نو چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 138 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔

ڈومنی نے 119 گیندوں پر 115 رنز بنائے جس میں تین چھکے اور نو چوکے بھی شامل تھے۔

ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 48.2 اوورز میں 277 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

زمبابوے کی طرف سے ماساکاڈزا 80 اور چبھابھا 64 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

جنوبی افریقہ کے عمران طاہر نے تین، فیلنڈر اور مورکل نے دو، دو جب کہ اسٹیئن اور ڈومنی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

138 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے ملر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

XS
SM
MD
LG