رسائی کے لنکس

2012ء: نیا سال مبارک


2012ء: نیا سال مبارک
2012ء: نیا سال مبارک

خدا کرے، دنیا بھر کی طرح پاکستانی سامعین کے لیےبھی نیا سال بے شمار خوشیاں لائے، ہر جگہ امن و امان ہو اور دکھ کا سایہ کسی کے قریب نہ آئے: ریڈیو آپ کی دنیا

پاکستان میں نئے سال کا آغاز واشنگٹن کے وقت کےمطابق ہفتے کو دِن کے دو بجے ہوا۔ ’ وائس آف امریکہ‘ کے ’ریڈیو آپ کی دنیا ‘ کےخصوصی پروگرام میں شریک ممتاز براڈکاسٹرز نے دل کی گہرائیوں سےپاکستانی سامعین کو2012ء کی مبارکباد پیش کی۔

اِس خصوصی پروگرام میں خالد حمید نےایڈیٹر مدثرہ منظر سےلےکر اِس موقعے پرموجود تمام میزبان شرکا کا فرداً فرداً تعارف پیش کیا، اور اینکر پرسنز نےمخاطب ہو کر پاکستانی سامعین کے رہن سہن، دکھ سکھ اورجذبات کا عمومی ذکر اذکار کیا اور دعائیہ کلمات ادا کیے، جِن کا لب ِلباب، پُر اثر طور پر کچھ یوں بیان کیا گیا:

خدا کرے میری ارضِ پاک پر اُترے

وہ فصلِ گل جسے اندیشہٴ زوال نہ ہو

ہر سال کی طرح، 2012ء کا آغاز سب سے پہلے نیوزی لینڈکے ساحلی شہر آک لینڈ سے ہوا جہاں بڑے پیمانے پر آتش بازی کا مظاہرہ ہوا۔ اب تک جاپان، بھارت، چین، روس، مشرق وسطیٰ اور ترکی میں نئےسال کا آغاز ہوچکا ہے۔ دنیا بھر کی طرح، لندن اور یورپ کے دیگر شہروں میں نئے سال منانے کی تیاریاں زوروں پر ہیں، اورموصولہ خبروں کے مطابق لندن کے ماحول میں رقص کا عنصر نمایاں ہے۔

ساتھ ہی، نیو یارک کا روایتی ’کرسٹل بال‘ اپنے آب و تاب اور جاہ وجلال سے نصب کردی گئی ہے،جسے نئے سال کی آمد کے موقع پر نصف شب نیچے اتار دیا جائے گا۔ دنیا بھر سے سیاح پہلے ہی نیو یارک آچکے ہیں اور نئے سال کا سماں بندھنا شروع ہو چکا ہے۔

’ریڈیو آپ کی دنیا‘ کے دعائیہ کلمات تھے: خدا کرے، دنیا بھر کی طرح پاکستانی سامعین کے لیےبھی نیا سال بے شمارخوشیاں لائے، ہر جگہ امن و امان ہو اور دکھ کا سایہ کسی کے قریب نہ آئے۔ اور، انکر پرسنز کے ادا کیے گئے دعائیہ کلمات کچھ یوں تھے کہ، ہم اپنے سامعین کے مسائل اور معاملات، رہن سہن، دکھ سکھ سے ہرگز غافل نہیں، اور’ریڈیو آپ کی دنیا’، ‘خبروں سے آگے‘ اور ’اردو ویب‘ پر روزانہ کی بنیاد پرمؤثراور بےلاگ طور پر اِن کا ذکراذکار ہوتا رہتا ہے۔ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ تمام سامعین کو خوشیوں سے منور و مالا مال کرے۔ آمین۔

آڈیو رپورٹ سنیئے:

XS
SM
MD
LG