رسائی کے لنکس

افغانستان:حقانی نیٹ ورک کا اہم لیڈر گرفتار


جکارتہ میں سیلاب نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کیا۔
جکارتہ میں سیلاب نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کیا۔

افغانستان میں تعینات بین الاقوامی افواج کا کہناہے کہ افغان فورسز کے ساتھ ایک مشترکہ کارروائی کے دوران امریکہ مخالف دہشت گرد گروہ حقانی نیٹ ورک کے ایک اعلیٰ کمانڈر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ یہ گرفتاری رواں ہفتے منگل کو صوبہ پکتیا میں کی جانے والی کارروائی میں عمل میں آئی۔

اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ حاجی ملی خان سراج اور بدرالدین حقانی کا رشتے دار ہے اور اس نے گزشتہ سال پکتیا میں عسکریت پسندوں کا ایک کیمپ کیا تھا۔

نیٹو کے بقول ملی خان حقانی نیٹ ورک کے اڈوں کا منتظم ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان اور افغانستان میں ہونے والی کارروائیوں کی نگرانی کرتا تھا۔ علاوہ ازیں وہ افغانستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے شدت پسندوں کو پاکستان سے بھی وہاں بھیجتا تھا۔

اتحادی افواج کے مطابق ملی خان کی گرفتاری حقانی نیٹ ورک کی سرگرمیوں کو متاثر کرنے کی طرف ایک اہم سنگ میل ہے۔

نیٹو افواج کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے لیے کیے جانے والے آپریشن میں ملی خان بھاری اسلحہ سے لیس تھا تاہم اس نے کوئی مزاحمت نہیں کی اور خود کو سکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا۔ اس کا نائب اور محافظ بھی گرفتار کیے گئے متعدد عسکریت پسندوں میں شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG