رسائی کے لنکس

امریکا میں نسل پرستی، تعصب اور نسلی امتیازات سے متعلق واقعات میں کمی


امریکا میں نسل پرستی، تعصب اور نسلی امتیازات سے متعلق واقعات میں کمی
امریکا میں نسل پرستی، تعصب اور نسلی امتیازات سے متعلق واقعات میں کمی

امریکا میں نسل پرستی ، تعصب اور نسلی امتیازات سے متعلق واقعا ت میں بتدریج کمی آرہی ہے ۔ امریکی فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن کے مطابق 2009ء میں نسل پرستی تعصب و دیگر امیتازات کے واقعات گزشتہ سالوں کے مقابلے میں کم ہوئے۔

ادار ے کی جانب سے آج جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دوہزار نو میں ایسے واقعات کی تعداد چھ ہزار چھ سو ریکارڈ کی گئی جبکہ اس سے پچھلے سال یعنی دوہزار آٹھ میں نسل پرستی کے سات ہزار آٹھ سو واقعات رونما ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق نسلی تعصب کے سترفیصدواقعات سیاہ فام کے خلاف جبکہ تقریباً ستر فیصد واقعات کی بنیاد مذہبی تعصب بنی۔ رپورٹ میں ساٹھ فیصد واقعات کا ذمے دار سفید فام جبکہ انیس فیصد واقعات کا ذمے دار سیاہ فام افراد کو ٹھہرایا گیا ہے ۔ ان جرائم میں پہلے نمبر پر حملے جبکہ دوسرے نمبر پر قتل اور تیسرے پر زنہ کے واقعات شامل ہیں ۔

ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ نسلی جرام میں مخصوص فرقے، مذہب، صنف ، نسل یا مخصوص قومیت کے حامل لوگوں کو نشانہ بنایا گیا۔

XS
SM
MD
LG