رسائی کے لنکس

مثانے کا کینسر: ساڑھےتین لاکھ سےزائد لوگ ہر سال اِس بیماری میں مبتلہ ہوتے ہیں


مثانے کا کینسر: ساڑھےتین لاکھ سےزائد لوگ ہر سال اِس بیماری میں مبتلہ ہوتے ہیں
مثانے کا کینسر: ساڑھےتین لاکھ سےزائد لوگ ہر سال اِس بیماری میں مبتلہ ہوتے ہیں

2006ء کی تحقیق کے مطابق 45000مرد اور عورتیں بلیڈر کے کینسر میں مبتلہ ہیں

ماہرین جانتے ہیں کہ دنیا بھر میں ہر سال تین لاکھ 50ہزار سے زائد لوگ مثانے، یعنی بلیڈر کے کینسر، میں مبتلہ ہوتے ہیں۔

اِس حوالے سے 2009ء میں امریکی ریاست نیو ہیمپشائر میں ’یو ایس نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ‘ سے متعلق ایک سائنسی تحقیق نیل فریڈمین نے کی جِس کے بعد مثانے کے کینسر میں مبتلہ لوگوں کی ایک غیر معمولی تعداد سامنے آئی جِنھیں سگریٹ نوشی کے سبب کینسر ہوا تھا۔

پھر اُس کا تعلق جاننے کے لیے اُنھوں نے پانچ لاکھ افراد سے حاصل ہونے والے نتائج کا تجزیہ کیا ۔1995ءمیں یہ تحقیق نیشنل انسٹی ٹیوٹ نے کی تھی۔ جِن لوگوں پر یہ تحقیق کی گئی تھی اُن کی عمریں 50سے 71برس کے درمیان تھیں۔

سائنس داں فریڈمین نے 2006ء کی تحقیق کا مطالعہ کیا جِس سے معلوم ہوا کہ 45000مرد اور عورتیں بلیڈر کے کینسر میں مبتلہ ہیں۔

فریڈ مین نے کہا کہ اُنھوں نے جو تحقیق کی اُس سے یہ معلوم ہوا کہ وہ لوگ جِنھوں نے سگریٹ نوشی کبھی نہیں کی تھی اُن کے مقابلے میں سگریٹ پینے والوں کوبلیڈر کے کینسر میں مبتلہ ہونے کا چار گنا خطرہ ہوتا ہے۔

فریڈ مین نے کہا کہ اِس سے پہلے کی جانے والی تحقیق میں سگریٹ نوشی کرنے والوں میں مثانے کے کینسر میں مبتلہ ہونے کا خطرہ صرف تین گنا زیادہ تھا۔

اُنھوں نے کہا کہ اِس سے پہلے جو تحقیق کی گئی تھی وہ اُن آبادیوں میں کی گئی تھی جہاں عورتیں مردوں سے کم سگریٹ نوشی کرتی تھیں۔

اِس وقت یہ معلوم ہوا کہ مثانے کے کینسر میں مبتلہ ہونے والوں کی تعداد مردوں میں 50فی صد اور عورتوں میں 20سے 30 فی صد تک تھی۔

فریڈمین نے کہا کہ 1960ء کی دہائی کے بعد سے سگریٹ کے اجزا ٴمیں تبدیلی کردی گئی ہے جِس میں نکوٹین کی تعداد کوکم کردیا گیا ہے۔

ریسرچ کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اِن میں سے کچھ ایسے کیمیکل کی تعداد بڑھا دی گئی ہے جِن سے کینسر ہوتا ہے۔

آڈیو رپورٹ سنیئے:

XS
SM
MD
LG