رسائی کے لنکس

مشینی ہاتھ سے دل کی تیز دھڑکن کا علاج


مشینی ہاتھ سے دل کی تیز دھڑکن کا علاج
مشینی ہاتھ سے دل کی تیز دھڑکن کا علاج

برطانیہ کے ایک ہسپتال میں ڈاکٹروں نے روبوٹ کا استعمال کرکے دل کی تیز دھڑکن کا کامیابی سے علاج کیا ہے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اس ہفتے کیے گئے اپنی طرز کے اس پہلے آپریشن کے دوران ڈاکٹر اینڈرے نِگ (Andre Ng) نے مشینی ہاتھ کے ذریعے مریض کی ناف کے نیچے سے گزرنے والی خون کی نالیوں میں باریک تاریں داخل کیں اور ان کو دھکیلتے ہوئے دل کے اندرپہنچا دیا۔

تاروں پر نصب آلات کی مدد سے متاثرہ حصے کی شناخت کے بعد دل کی دھڑکن خراب کرنے والے خلیوں کو جلا دیا گیا۔ایک گھنٹے پر محیط عمل کے دوران ڈاکٹر نِگ آپریشن تھیٹر سے ملحقہ کمرے میں موجود تھے۔

یہ طریقہِ علاج پچھلی دو دہایوں سے دل کی تیز دھڑکن کی درستگی کے لیے موٴثر جانا جاتا ہے لیکن اب تک تمام عمل ڈاکٹر زاپنے ہاتھ سے سر انجام دیتے رہے ہیں۔عام آپریشن کے دوران تابکاری سے بچنے کے لیے ڈاکٹروں کو سیسے سے بنے ہوئے اِپرنز (Aprons) پہننے پڑتے ہیں اور اس بھاری لباس کو زیبِ تن کرنے کی وجہ سے ڈاکٹروں کو تھکاوٹ ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے ان کو توجہ مرکوز رکھنے میں دشواری پیش آ سکتی ہے۔

ڈاکٹر نِگ کا کہنا تھا کہ مشینی آپریشن کے دوران انھوں نے ”مکمل کنٹرول“ محسوس کیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق اس کامیابی کے بعدڈاکٹرزکا دوسرے شہر یا ملک میں ہوتے ہوئے ربوٹ کی مدد سے آپریشن کرنا ممکن ہو گیا ہے ۔

XS
SM
MD
LG