رسائی کے لنکس

مذکورہ ہیلی کاپٹر جمعرات کو افغان صوبہ ہلمند میں ایک کاروائی کے دوران میں خراب موسم کے باعث گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ امریکی حکام نے جمعہ کو تصدیق کی کہ ہیلی کاپٹر پر سوار چاروں افراد امریکی تھے

امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی افغانستان میں پیش آنے والے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہونے والے چاروں افراد امریکی فوجی تھے۔

مذکورہ ہیلی کاپٹر جمعرات کو افغان صوبہ ہلمند میں ایک کاروائی کے دوران میں خراب موسم کے باعث گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ امریکی حکام نے جمعہ کو تصدیق کی کہ ہیلی کاپٹر پر سوار چاروں افراد امریکی تھے۔

قبل ازیں افغانستان میں تعینات اتحادی افواج کے ایک ترجمان لیفٹیننٹ کمانڈر جیمز ولیمز نے 'وائس آف امریکہ' کو بتایا تھا کہ حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ایسا نہیں لگتا کہ ہیلی کاپٹر دشمن نے مار گرایا ہو۔

گزشتہ ماہ بھی افغان دارالحکومت کابل کے نزدیک نیٹو کا ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں اس پر سوار ترکی کے 12 فوجی اور زمین پر موجود چار افغان شہری ہلاک ہوگئے تھے۔

XS
SM
MD
LG