رسائی کے لنکس

اسکاٹ لینڈ: پولیس کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، ایک شخص ہلاک


ہیلی کاپٹر گلاسکو شہر میں ایک پر ہجوم شراب خانے پر گرا اور مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ایک بڑے حادثے سے نمٹ رہے ہے۔

اسکاٹ لینڈ میں امدادی کارکنوں نے پولیس کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے واقعے میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی ہے، جب کہ مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہ ہیلی کاپٹر گلاسکو شہر میں ایک پر ہجوم شراب خانے پر گرا اور مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ایک بڑے حادثے سے نمٹ رہے ہے۔

ہیلی کاپٹر جمعہ کی شب گرا اور عینی شاہدین کے مطابق کئی افراد عمارت میں پھنس گئے۔

اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر ایلکس سیلمنڈ نے متنبہ کیا کہ اس طرح کے حادثے کی صورت میں عوام کو ممکنہ ہلاکتوں سے متعلق خبر کے لیے تیار رہنا چاہیئے۔

برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’ٹوئیٹر‘ پر اپنے بیان میں اس حادثے میں متاثرہ افراد سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر میں دو پولیس افسران اور ایک سویلین پائلٹ سوار تھا۔

کلائیڈ دریا کے کنارے متاثرہ شراب خانے میں لگ بھگ 120 افراد موجود تھے، اور جس وقت یہ واقعہ پیش آیا عمارت میں موسیقی کا پروگرام چل رہا تھا۔
XS
SM
MD
LG