رسائی کے لنکس

موٹر سائیکل پر سفر کرنے والوں کیلئے ہیلمٹ پہننا لازمی


ٹریفک حادثات میں زیادہ تر اموات ہیڈ انجری کے سبب ہوتی ہیں اور چونکہ موٹر سائیکل پر سوار دونوں سواریوں کی زندگی انمول ہے، اس لئے دونوں پر اس قانون کی پابندی لازمی ہے۔... ڈی آئی جی ٹریفک پولیس

کراچی میں پیر سے تمام موٹر سائیکل سواروں خواہ وہ خود موٹر سائیکل چلارہے ہوں یا پیچھے بیٹھے ہوں, ان کے لئے ہیلمٹ پہننا ہوگا۔ یہ ’لازمی پابندی ‘مردوں تک ہی محدود نہیں, بلکہ خواتین کے لئے بھی ضروری ہوگی۔

یہی نہیں بلکہ اس پابندی کا اطلاق ٹریفک پولیس، ڈسٹرکٹ پولیس اور دیگر یونٹس میں تعینات پولیس افسران اور اہلکاروں پر بھی ہوگا۔

اس نئے قانون کی پابندی نہ کرنے والوں کو جرمانہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ قانونی چارہ جوئی کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک امیر احمد شیخ کا کہنا ہے کہ ’نئے قانون کا مقصد موٹر سائیکل سواروں کے سفر کو محفوظ تر بنانا ہے۔ ٹریفک حادثات میں زیادہ تر اموات ہیڈ انجری کے سبب ہوتی ہیں اور چونکہ موٹر سائیکل پرسوار دونوں سواریوں کی زندگی انمول ہے اس لئے دونوں پر اس قانون کی پابندی لازمی ہے۔‘

نئے ٹریفک قانون پر عوامی رائے جاننے کے لئے جب وی او اے کے نمائندے نے لوگوں سے رابطہ کیا تو بیشتر افراد کی رائے یہ تھی کہ ’حفاظت پر کسی کورتی برابر شک نہیں لیکن ماضی کے مشاہدات میں یہ بات رہی ہے کہ اس طرح کے قوانین کا غلط استعمال بھی کیا جاتا رہا ہے۔ کچھ لوگوں کی غیر ذمے داری کے سبب بدعنوانی کا راستہ کھل جاتا ہے۔ لہذا، اس پہلو پر بھی غور اور قانون داری ضروری ہے۔‘

ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خواتین ہیلمٹ پہننے سے گریزاں ہیں۔ اس کے لئے وہ مختلف تاویلیں بھی دیتی نظر آتی ہیں لیکن ’سیفٹی از فرسٹ‘۔ حفاظت پہلی ترجیح ہونی چاہئے۔ لاکھوں بھارتی خواتین ہیلمٹ پہنتی ہیں پھر ہماری خواتین کو بھی اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔‘

خواتین میں ہیلمٹ پہننے کو فروغ دینے کی غرض سے مقامی میڈیا میں اس قسم کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ ٹریفک پولیس نے خواتین میں مفت ہیلمٹ تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد خواتین کو ہیلمٹ کی اہمیت و استعمال کی جانب مائل کرنا ہے۔

ڈیلی ایکسپریس کے مطابق، ’خواتین میں مفت ہیلمٹ کی تقسیم کیلئے کراچی کے تمام اضلاع میں کیمپ قائم کیے جائیں گے۔‘

خبر میں ٹریفک پولیس حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ’مفت ہیلمٹ کی تقسیم سے خواتین کو سفر کے دوران ہیلمٹ پہننے کے لیے رضامند اور ہیلمٹ کے استعمال کے رجحان میں اضافہ کیا جا سکے گا۔‘

وڈیو رپورٹ پر کلک کیجئیے:

خواتین کو ہیلمٹ پہننے کی شرط منطور نہیں!
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:13 0:00

XS
SM
MD
LG