رسائی کے لنکس

ہیمامالینی کی قیام گاہ پر ڈاکے کی واردات: لاکھوں روپے اور زیورات غائب


بالی وڈ اداکارہ ایک دن کے دورہ کے بعد جب اتوار کی صبح واپس ہویئں تو سرقہ کا علم ہوا۔

بالی وڈ میں گزرے زمانے کی چوٹی کی ہیروین ہیمامالینی کو قیمتی زیورات اور لاکھوں روپیے سے اس وقت محروم ہونا پڑاجب نامعلوم سارق ہاتھ کی صفائی دکھا کران کا مال لے اڑے۔

ممبئی کےشمال مغربی علاقہ میں ہیمامالینی کابنگلہ ہے جس کا نام گوکل دھام ہے۔ گڑگاؤں کے مضافات میں واقع اس بنگلے میں اس وقت سرقہ کی واردات پیش آئی جب ہیمامالینی ناگپور گئی تھیں۔

پولیس کے مطابق سارقوں نے لاکھوں روپیے مالیتی طلائی زیورات اور نقد رقم کو لوٹ لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ہیمامالینی ہفتے کی صبح ناگپور کے لئے روانہ ہویئں تھیں اور جب اتوار کی صبح ممبئی واپس ہویئں تو زیورات اور رقم کو غائب پایا۔

ایڈیشنل پولیس کمشنر رام راؤ پوار نے بتایا کہ سارقوں نے 75 لاکھ روپئے نقد اور 5لاکھ روپئے مالیتی سونے کے زیورات چرائے ہیں۔ اس طرح سارق مجموعی طور پر 8 ملین روپے لوٹ کر چلتے بنے۔

پولیس کے مطابق چور بنگلے کی کھڑکی توڑ کر داخل ہوئے تھے۔ ہیمامالینی اتوار کو گھر واپس ہویئں تو الماری کو کھلا اور رقم اور زیورات کو غائب پایا۔ اس پر انہوں نے پو لیس میں شکایت کی۔

پولیس نے سارقوں کا پتہ چلانے کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ بنگلے کے سکیورٹی گارڈ اور ایک ملازم کو تفتیش کے لئے حراست میں لیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG