رسائی کے لنکس

حزب اللہ کے تین کارندے دہشت گرد فہرست میں شامل


فائل

فائل

محکمہ خارجہ کے اعلان کے مطابق، حزب اللہ کے ان تینوں کارندوں کے ساتھ ہر قسم کی مالی لین دین یا کسی بھی قسم کے تعاون پر پابندی ہوگی؛ اور امریکہ میں ان کی جائیداد اور دیگر مفادات ضبط کرلئےجائیں گے

امریکی محکمہٴخارجہ نے حزب اللہ کے ملید الفرح،حسن الحج حسن اور حسین عطرس کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔

محکمے کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق، عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کئے جانے والے حزب اللہ کے ان تینوں افراد کے ساتھ ہر قسم کی مالی لین دین یا کسی بھی قسم کے تعاون پر پابندی ہوگی؛ اور امریکہ میں ان کی جائیداد اور دیگر مفادات ضبط کرلئےجائیں گے۔

حسن الحج حسن اور ملید فرح 18 جولائی، 2012ء کو بلغاریہ ایئرپورٹ پر حملے میں ملوث بتائے جاتے ہیں، جس میں پانچ اسرائیلی سیاحوں سمیت، چھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ان کی شناخت 2013ء میں ہوئی۔ دونوں عالمی سطح پر دہشت گرد قرار دی جانے والی تنظیم، حزب اللہ کے اراکین ہیں۔

بنکاک میں بم دھماکے کی دھمکی کے الزام میں 2012ء میں تھائی لینڈ میں گرفتار ہونے والے حسین عطرس حزب اللہ اورسیز یونٹ کے رکن ہیں۔ وہ دھماکہ خیز مواد کی تیاری میں استعمال ہونے والے تین ٹن ’امونیم نائیٹریٹ‘ چھپاتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔

تھائی عدالت نے غیر قانونی طور پر دھماکہ خیز مواد رکھنے کے جرم میں انھیں دو سال آٹھ ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔

سزا کاٹنے کے بعد ستمبر، 2014ء میں رہائی کے بعد، وہ سویڈن ہوتے ہوئے لبنان چلا گیا تھا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ لبنان ہی میں چھپے ہوئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG