رسائی کے لنکس

سی آئی اے کے سربراہ کا ذاتی ای میل ہیک کیا: طالب علم کا دعویٰ


جان برینن
جان برینن

اس کے بقول وہ مبینہ طور پر ایک اور اکاونٹ تک پہنچنے میں بھی کامیاب ہوا جو کہ محکمہ داخلی سلامتی کے سربراہ جے جانسن کا تھا۔

امریکہ کا وفاقی تحقیقاتی ادارہ "ایف بی آئی" اسکول کے ایک طالب علم کی طرف سے اس دعوے کی تحقیقات کر رہا ہے کہ اس نے سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان برینن کا ذاتی ای میل اکاونٹ ہیک کیا تھا۔

اخبار نیویارک ٹائمز نے ہائی اسکول کے اس طالب علم کے بارے میں بتایا کہ وہ بھنگ کا نشہ کرتا ہے اور فلسطینیوں کا حامی ہے۔ اس شخص کا کہنا ہے کہ اسے عام دستیاب معلومات کے ذریعے برینن کے اکاونٹ تک رسائی میں کامیابی ہوئی۔

اس کے بقول وہ مبینہ طور پر ایک اور اکاونٹ تک پہنچنے میں بھی کامیاب ہوا جو کہ محکمہ داخلی سلامتی کے سربراہ جے جانسن کا تھا۔

مشتبہ شخص نے "سی این این" ٹیلی ویژن کو بتایا کہ "جان اور جے دونوں ہی اعلیٰ عہدوں پر فائر بڑے لوگ ہیں۔۔۔ اگر ہم انھیں ہیک کریں گے تو وہ انھیں شرمندگی ہوگی۔ لیکن یہ سب اس لیے کیا کیونکہ حکومت معصوم لوگوں کو مار رہی ہے۔ وہ معصوم لوگوں کو مارنے کے لیے اسرائیل کی معاونت کر رہی ہے۔"

ہیکر نے دعویٰ کیا اس نے برینن کی وہ درخواست بھی دیکھی ہے جو انھوں نے وفاقی ملازمت کے حصول کے وقت اپنی سکیورٹی کلیئرنس کے لیے دی تھی۔

سی آئی اے اور ہوم لینڈ سکیورٹی کا کہنا ہے کہ وہ اس سے باخبر ہیں۔ ایف بی آئی نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

XS
SM
MD
LG