رسائی کے لنکس

ہلری کلنٹن اور برازیل کے لیڈروں کےدرمیان ایران اوردوسرےمسائل پرغور


امریکی وزیرِ خارجہ اپنے برازیلی ہم منصب کے ساتھ اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے
امریکی وزیرِ خارجہ اپنے برازیلی ہم منصب کے ساتھ اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے

ایران کے متنازع جوہری پروگرام پر امریکہ کی تشویش کےبارے میں غوروخوض کےلیے، کلنٹن نے برازیلیہ میں صدر لُوئیس اِناسیو دا سِلوا سے ملاقات کی

امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن نے جنوبی امریکہ کے چار ملکوں کے دورے کے آخری مرحلے میں برازیل کے سینئر لیڈروں سے ملاقاتیں کی ہیں۔

وزیرِ خارجہ کلنٹن نے ایران کے متنازع جوہری پروگرام پر امریکہ کی تشویش کے بارے میں غورو خوض کے لیے برازیلیہ میں صدر لُوئیس اِناسیو دا سِلوا سے ملاقات کی۔

اس سے پہلے انہوں نے وزیرِ خارجہ سیلسو امورِم کے ساتھ مذاکرات کیے ۔ دونوں عہدے داروں نے آب وہوا میں تبدیلیوں کے مسائل سے نمٹنے کی کوششوں میں تعاون کرنے، عورتوں کی تعلیم وترقی کو فروغ دینے اور غریب ملکوں ، خاص طور پر لاطینی امریکہ اور افریقہ کے غریب ملکوں میں اقتصادی ترقیاتی کاموں میں مدد کرنے کے سمجھوتوں پر دستخط کیے۔

وزیرِ خارجہ کلنٹن منگل کے روز چلی سے برازیل پہنچی تھیں۔چلی میں انہوں نے صدر مِشل بارچلیت سے ماقات کی تھی اور پچھلے ہفتے کے تباہ کُن زلزلے کے بعد اُس ملک کی بحالی کی کوششوں کے لیے امریکہ کی طویل المعیاد امداد کا وعدہ کیا تھا۔

ہلری کلنٹن اپنے جنوبی امریکہ کے دورے میں یورو گوائے اور ارجنٹینا بھی گئى تھیں۔ وہ ہفتے کے اختتام پر واپس امریکہ روانہ ہونے سے پہلے وسطی امریکہ میں کوسٹا ریکا اور گواٹے مالا بھی جائیں گی۔

XS
SM
MD
LG