رسائی کے لنکس

ہلری کلنٹن مشرقِ وسطیٰ کا دورہ کریں گی: محکمہ خارجہ کا 'ٹوٹر'کے ذریعے اعلان


دوحہ میں ' امریکہ کے اسلامی دنیا کے ساتھ تعلقات ' پر منعقد ہونےوالے فورم میں شرکت کریں گی

امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن جمعے سے منگل تک مشرقِ وسطیٰ کا دورہ کریں گی، جس دوران وہ قطر اور سعودی عرب جائیں گی۔

محکمہ خارجہ نے اِس بات کا اعلان پہلی مرتبہ سماجی نیٹ ورکنگ ویب سائٹ 'ٹوٹر' کے ذریعے کیا۔

توقع ہے کہ ہلری کلنٹن قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ' امریکہ کے اسلامی دنیا کے ساتھ تعلقات 'پر منعقد ہونے والے ایک فورم میں شرکت کریں گی۔ فورم کا آغاز ہفتے سے ہوگا، جس کا انعقاد کرنے والوں میں کسی حد تک امریکہ میں قائم تحقیقی گروپ، بروکنگز شامل ہے۔

دوسرے مرحلے میں کلنٹن سعودی عرب پہنچیں گی جہاں وہ پیر اور منگل کو سعودی عہدے داروں کے ساتھ ایران کی صورتِ حال، یمن اور تعطل کا شکار اسرائیل عرب امن عمل کے بارے میں بات چیت کریں گی۔

محکمہ خارجہ، انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کو گذشتہ سال سے ہلری کلنٹن کے دوروں، میڈیا تقریبات اور دیگر سرگرمیوں کے بارے میں اطلاعات ٹوٹر کے ذریعے فراہم کرتی رہی ہے۔

XS
SM
MD
LG