رسائی کے لنکس

داتا دربار میں دہشت گردی: ہلری کلنٹن کی شدید مذمت


امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن نے لاہور میں پاکستان کی معروف درگاہ، سید علی ہجویری ، داتا گنج بخش دربار، پرہونے والےخود کش حملے پر اپنے رنج و غم کا اظہار کیا ہے جِس میں متعدد معصوم پاکستانیوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔

محکمہٴ خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں، وزیر خارجہ نے کہا کہ انتہا پسندوں نے واضح کر دیا ہے کہ اُنھیں نہ تو انسانیت کا احترام ہے اور نہ ہی پاکستانی معاشرے کی بنیادی مذہبی اقدار کی عزت۔

ہلری کلنٹن نے کہا کہ، اِس مقدس خانقاہ کی حرمت کو پامال کرنا پاکستان کے استحکام کو غیر مستحکم کرنے اور عوام کو ڈرانے کی مجرمانہ حرکت کے مترادف ہے۔ حملہ آور اس لیے کامیاب نہیں ہوں گے کیونکہ پاکستانی عوام اِس قسم کے تشدد کے آگے ہمت نہیں ہاریں گے۔

اُن کے الفاظ میں ‘ہم اِس وحشیانہ جرم کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم جمہوریت کے دفاع کی پاکستانی عوام کی کوششوں کی حمایت کرنے کےعزم کا اعادہ کرتے ہیں، جب کہ شدت پسند اُسے تباہ کرنے کے درپے ہیں۔’

ہلری کلنٹن نے کہا کہ ہماری دعائیں دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کے خاندانوں اور پاکستان کے عوام کے ساتھ ہیں۔

XS
SM
MD
LG