رسائی کے لنکس

لکی مروت خودکش دھماکے کی شدید مذمت


امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے لکی مروت میں ہونے والے خودکش کار بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور ہلاک ہونے والے افراد کے خاندانوں اور پاکستانی عوام کے نام تعزیت کا پیغام بھیجا ہے ۔

اُنھوں نے کہا کہ پاکستانی عوام دیکھ چکے ہیں کہ سکولوں ، بازاروں اور مساجد کو دہشت گرد حملوں کا نشانہ بنایا گیا اور اب والی بال میچ پر حملہ کر کے کھیل کے میدان کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

ہلری کلنٹن نے اپنے بیان میں اس عزم کو بھی دہرایا کہ امریکہ خوف اور ڈر سے آزاد مستقبل کے حصول کے لیے پاکستانی عوام کی کوششوں کی مدد جاری رکھے گا اور اُن کا ملک عسکریت پسندی کے خلاف لڑائی اور جمہوریت کے فروغ میں بھی پاکستان کی مدد کرتا رہے گا۔

XS
SM
MD
LG