رسائی کے لنکس

برٹنی اسپیئرز ہندی فلموں میں کام کریں گی

  • کراچی

برٹنی اسپیئرز

برٹنی اسپیئرز

اطلاعات کے مطابق سدانندن نے اپنی نئی فلم کے ایک ڈانس نمبر کے لئے برٹنی اسپیئرزکی خدمات لی ہیں۔ اس ڈانس نمبر کی کچھ لائنیں انگریزی میں بھی ہوں گی جو برٹنی اسپیئر زپر پکچرائز ہوں گی

امریکی پاپ سنگر برٹنی اسپیئرز ہندی فلموں میں کام کریں گی۔جی ہاں، یہ بالکل سچ ہے۔

برٹنی آپ کو جلدہی ہندی فلموں میں کام کرتی نظر آئیں گی اور وہ بھی بالکل بالی ووڈ ہیروئن کے اسٹائل میں۔

بھارتی میگزین ’انڈیا ٹو ڈے‘کے مطابق کیرالا کے فلمساز سدانندن لکسم نے اپنی آنے والی نئی فلم کے لئے برٹنی اسپیئر زکو سائن کیا ہے ۔ یہ وہی پروڈیوسر ہیں جنہوں نے پہلی بھارتی فوڈ فلم ”سالٹ اینڈ پیپر“ بنائی تھی۔

اطلاعات کے مطابق سدانندن نے اپنی نئی فلم کے ایک ڈانس نمبر کے لئے برٹنی اسپیئرزکی خدمات لی ہیں۔ اس ڈانس نمبر کی کچھ لائنیں انگریزی میں بھی ہوں گی جو برٹنی اسپیئر زپر پکچرائز ہوں گی ۔

ڈانس نمبر سے متعلق مزید معلومات ابھی منظر عام پر نہیں آئی ہیں، مثلاً یہ گانا کس فلم کے لئے ریکارڈ ہورہا ہے اور فلم کب تک ریلیز ہوگی۔
XS
SM
MD
LG