رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش: حملے میں ہندو پروہت ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پولیس کے مطابق یہ واقعہ بھارت کی سرحد کے قریب واقع ضلع پنچھگڑھ کے دیوی گنج علاقے میں اس وقت پیش آیا جب مندر پر کچھ لوگوں کی طرف سے پتھراؤ کے بعد جیسے ہی 50 سالہ رائے مندر سے باہر آئے ان پر حملہ کر دیا گیا۔

بنگلہ دیش کے شمال میں واقع ایک مندرمیں اتوار کو نامعلوم افراد نے ایک ہندو پروہت کو ایک تیز دھار آلے سے حملہ کر کے ہلاک کر دیا گیا جب کہ دو پوجاری زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ بھارت کی سرحد کے قریب واقع ضلع پنچھگڑھ کے دیوی گنج علاقے میں اس وقت پیش آیا جب مندر پر کچھ لوگوں کی طرف سے پتھراؤ کے بعد جیسے ہی 50 سالہ پنڈت مندر سے باہر آئے ان پر حملہ کر دیا گیا۔

پولیس افسر کفیل الدین نے کہا کہ حملہ آور موٹر سائیکل پر آئے تھے اور انہوں نے پروہت پر ایک تیز دھار آلے سے حملہ کیا جس کے بعد انہوں نے فائرنگ کی اور ایک دیسی ساختہ بم کا دھماکا بھی کیا۔

اس دوران وہ دو پوچاری بھی زخمی ہو گئے جنہوں نے پنڈت کی مدد کرنے کی کوشش کی۔ بتایا جاتا ہے کہ حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔

فوری طور پر اس حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

بنگلہ دیش میں اس سے قبل شدت پسند افراد اور داعش کی طرف سے غیر ملکیوں سمیت متعدد افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا جا چکا ہے۔

گزشتہ سال چار سیکولر بلاگر وں سمیت سات افراد کو مختلف حملوں میں قتل کر دیا گیا۔

تفتیش کاروں نے ان ہلاکتوں کا الزام جماعت المجاہدین اور انصاراللہ بنگلہ گروپ سمیت مقامی گروپوں پر عائد کیا تھا

XS
SM
MD
LG