رسائی کے لنکس

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ہرا دیا


اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ہرا دیا

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ہرا دیا

بیسواں سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ جمعرات کو ملائیشیا میں شروع ہوا جہاں افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈکو دو کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا۔

پاکستان کی طرف سے پہلا گول کھیل کے تیسرے منٹ میں محمد رضوان نے کیا۔

اس ٹورنامنٹ میں میزبان ملائیشیا سمیت سات ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جس میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت بھی شامل ہیں۔ دیگر ٹیموں میں نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی کوریاشامل ہیں۔

1983ء میں شروع ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں بھارت اور آسٹریلیا پانچ، پانچ بار یہ کپ جیت چکے ہیں۔ پاکستان نے تین بار یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔ آخری بار قومی ٹیم 2003ء میں اذلان شاہ ٹورنامنٹ جیتا تھا۔

XS
SM
MD
LG