رسائی کے لنکس

چیمیئنز ٹرافی : پاکستان کی پہلی فتح


چیمیئنز ٹرافی : پاکستان کی پہلی فتح
چیمیئنز ٹرافی : پاکستان کی پہلی فتح

چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو دو کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دے دی۔

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ہونے والے اس میچ میں دونوں ٹیموں نے کھیل کا اچھا اور جارحانہ آغاز کیا اور جنوبی کوریا نے جلد ہی پہلا گول داغ دیا۔ کچھ دیر بعد پاکستانی ٹیم نے پہلے پینلٹی کارنر پر گول کرکے مقابلہ برابر کردیا اور پھر ایک اور گول کرے برتری حاصل کرلی۔

لیکن یہ برتری زیادہ دیر تک برقرار نہ رہ سکی اور جنوبی کوریا نےپہلا ہاف ختم ہونے سے کچھ ہی دیر پہلے ایک گول کر کے مقابلہ برابر کردیا۔

دوسرے ہاف میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مزید چار گول کیے۔

چیمیئنز ٹرافی مقابلو میں یہ پاکستان کی پہلی فتح ہے۔ اس سے قبل کھیلے گئے تین میچوں میں پاکستان کو مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

XS
SM
MD
LG