رسائی کے لنکس

پاکستان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں


پاکستان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں
پاکستان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں پاکستان ملائیشیا تین، دو سے ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا ہے جس میں اتوار کو اس کا مقابلہ عالمی چیمپیئن آسٹریلیا سے ہوگا۔

ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلے جانے والے اس میچ کے آغاز میں پاکستان نے ملائیشیا کی ٹیم پر مسلسل دباؤ ڈالے رکھا اور اسے آٹھویں منٹ میں اس وقت کامیابی حاصل ہوئی جب سہیل عباس نے پینلٹی کارنر پر گول کردیا۔

میچ کے اکیسویں منٹ میں محمد وقاص نے دوسرا گول کرکے پاکستان کی پوزیشن مضبوط کردی۔ تاہم پہلا ہاف ختم ہونے سے کچھ دیر قبل ملائیشیا ایک گول کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

میچ کے اکیاونویں منٹ میں پاکستان کے شکیل عباسی نے تیسرا گول کیا لیکن کچھ دیر بعد ہی ملائیشیا نے دوسرا گول اسکور کرلیا۔

پاکستان 2004ء کے بعد پہلی مرتبہ اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچا ہے۔

XS
SM
MD
LG