رسائی کے لنکس

عالمی ہاکی کپ شروع، بھارت، سپین اور انگلینڈ کی جیت


بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے دھیان چند نیشنل سٹیڈیم میں اتوار کو عالمی ہاکی کپ 2010 ء کے افتتاحی میچ میں سپین نے جنوبی افریقہ کو دو کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا۔

گروپ بی کے ایک دوسرے میچ میں انگلینڈ نے عالمی کپ میں فیورٹ سمجھی جانے والی آسٹریلیا کی ٹیم کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔ جبکہ پاکستان روایتی حریف بھارت سے چار کے مقابلے میں ایک گول سے ہار گیا

گروپ بی سپین، جنوی افریقہ، پاکستان، انڈیا، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں پر مشتمل ہے ۔ گروپ اے میں دفاعی چیمپیئن جرمنی ، ارجنٹینا، کینیڈا، ہالینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی کوریا کی ٹیموں کو رکھا گیا ہے۔

عالمی کپ کے موقع پر نئی دہلی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔ سٹیڈیم کے اندر اور باہر مجموعی طور پر 19 ہزار سکیورٹی اہلکار اور 200 کمانڈوز کو تعینات کیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG