رسائی کے لنکس

عالمی ورلڈ کپ: پاکستان نے سپین کو ہرا دیا

  • سہیل انجم

پاکستان نے منگل کے روز بھارت کے شہر نئی دہلی میں کھیلنے جانے والے ہاکی میچ میں سپین کو ہرا دیا۔

ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے گروپ میچ میں پاکستان نے سخت مقابلے کے بعد سپین کی مضبوط ٹیم کو شکست دی۔ اس سے پہلے پاکستان بھارت سے ایک میچ ہار چکا ہے۔

پہلے ہاف کے آخری لمحوں میں پاکستانی کھلاڑی ریحان بٹ نے پاکستان کو برتری دلا دی، لیکن سپین نے دوسرے ہاف میں گول کر کے میچ برابر کر دیا۔ تاہم میچ ختم ہونے سے کچھ دیر قبل ہی حسیم خان نے فیصلہ کن گول کر کے میچ پاکستان کے حق میں کر دیا۔

ادھر پول بی کے ایک میچ میں انگلستان نے جنوبی افریقہ کو چار کے مقابلے پر چھ گولوں سے شکست دے دی۔

XS
SM
MD
LG