رسائی کے لنکس

انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو بھی ہر ا دیا


عالمی ہا کی کپ کے منگل کو کھیلے جانے والے ایک میچ میں انگلینڈنے جنوبی افریقہ کو چار کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دے دی ہے۔

ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو ہرا کرہاکی کے شائقین کو حیرت زدہ کر دیا تھا۔

آج پاکستان اپنا دوسر ا میچ سپین کی مضبوط ٹیم کے خلاف کھیل رہا ہے ۔ بھارت کے خلاف پہلا میچ ہارنے کے بعد پاکستان کے لیے یہ میچ جیتنا لازمی ہے ورنہ اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات ختم ہو جائیں گے۔ منگل کو ٹورنامنٹ کا تیسرا میچ میزبان بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

دریں اثنا، انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے بھارتی کھلاڑی شویندرا سنگھ کی اپیل پر اس کے خلاف تین میچوں میں کھیلنے پر پابندی کی سزا کو کم کرکے دو میچ کر دیا ہے۔ ان پر پاکستانی کھلاڑی فرید احمد کے خلاف دانستہ فاؤل کرنے کا الزام ثابت ہو ا تھا۔ پاکستان کے محمد عرفان پر بھی ضرورت سے بڑا دستانہ پہننے کی پاداش میں ایک میچ کی پابندی لگائی گئی ہے اور وہ منگل کو سپین کے خلاف میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

XS
SM
MD
LG