رسائی کے لنکس

ہالی ووڈ اداکار ہیریسن فورڈ فضائی حادثے میں زخمی


ہیریسن فورڈ کی عمر 72سال ہے، جبکہ وہ باقاعدہ لائسنس یافتہ پائلٹ ہیں۔ تاہم، طیارہ اپنی کارکردگی کی مدت پوری ہونے کے باعث پرواز بھرتے ہی نیچے آگرا

ہالی ووڈ ایکٹر ہیریسن فورڈ فضائی حادثے میں زخمی ہوکر اسپتال پہنچ گئے ہیں۔ حادثے کی وجہ’اوور ایج طیارہ‘ ہے، جو 70 سال پرانا تھا اور جسے فورڈ خود اڑا رہے تھے۔ جہاز میں ان کے علاوہ کوئی اور سوار نہیں تھا۔

ان کی صحت سے متعلق ان کے بیٹے، بین کا کہنا ہے کہ ’ڈیڈ‘ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ہیریسن فورڈ کی عمر 72سال ہے، جبکہ وہ باقاعدہ لائسنس یافتہ پائلٹ ہیں۔ تاہم، طیارہ اپنی فطری عمر پوری ہونے کے سبب پرواز بھرتے ہیں نیچے آگرا۔

فلم ’انڈیانا جونز‘ کے حوالے سے لازوال شہرت رکھنے والے ہیریسن فورڈ ہوا بازی کے شوقین ہیں۔ وہ لاس اینجلس میں دوسری جنگ عظیم کاایک پرانا طیارہ اڑا رہے تھے کہ طیارے نے اچانک تکنیکی خرابی کے باعث اپنا توازن کھو دیا اور درختوں سے ٹکرا کر ایک گالف کورس میں جاگرا۔

حادثے کے نتیجے میں ہیریسن فورڈ کو کئی زخم آئے جن کا علاج کرانے کے لئے انہیں اسپتال منتقل کرنا پڑا۔ تاہم، ان کے بیٹے بین نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ فورڈ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ہیریسن فورڈ کے زخمی ہونے کی خبریں، ڈیلی میل، دی انڈی پینڈنٹ، ٹائم اور ’سی بی سی‘ سمیت دنیا بھر کے میڈیا نے نمایاں انداز میں شائع کی ہیں۔

XS
SM
MD
LG