رسائی کے لنکس

’کیپٹن امریکا‘ کی ’اونچی اڑان‘، ’ریوٹو‘ پیچھے رہ گئی


’کیپٹن امریکا‘ نے امریکی اور کینیڈین باکس آفس پر جمعہ سے لے کر اتوار تک چار کروڑ 10لاکھ ڈالر سے بھی زیادہ کا بزنس کیا، جبکہ ’ٹوئنٹیتھ سنچری فوکس‘ کی فلم ’ریو‘ کے سیکوئل ’ریو ٹو‘ کی پہلے ہفتے کی کمائی تین کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہی

اپریل میں باکس آفس پر ریلیز کے پہلے ہفتے ریکارڈ بزنس کرنے والی ’کیپیٹن امریکا۔ دی ونٹر سولجر‘ بدستور امریکی اور کینیڈین باکس آفس پر’اونچی اڑان‘ بھر رہی ہے اور کمائی میں اس نے اینیمیڈڈ فلم ’ریوٹو‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ نے ٹریکنگ فرم ’رینٹ ٹریک‘ کے حوالے سے بتایا کہ والٹ ڈزنی کارپوریشن کی فلم ’کیپٹن امریکا‘ نے امریکی اور کینیڈین باکس آفس پر جمعہ سے لے کر اتوار تک چار کروڑ 10 لاکھ ڈالر سے بھی زیادہ کا بزنس کیا جبکہ ٹوئنٹیتھ سنچری فوکس کی فلم’ریو‘ کے سیکوئل ’ریو ٹو‘ کی پہلے ہفتے کی کمائی 39ملین ڈالرز رہی۔

کم بجٹ کی ہارر فلم ’اوکیولیس‘نے 12 ملین ڈالرز کا بزنس کیا اور باکس آفس ریٹنگ میں تیسرے نمبر پر رہی۔

کرس ایون کو ’کیپٹن امریکا‘ میں سپر ہیرو کے روپ میں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔ فلم26مارچ کو انڑنیشنل ریلیز کے بعد سے اب تک 47کروڑ 60 لاکھ ڈالر کما چکی ہے۔

’ریو2‘ کو بھی شائقین کی جانب سے زبردست ریسپونس مل رہا ہے۔ یہ کہانی ہے رنگ برنگے مکاوٴ طوطوں کی جو برازیل سے ہجرت کرکے ایمزون میں اپنے بھائی، بہنوں کی معدوم ہوتی نسل کو بچانے کی کوشش کرتے ہیں۔ فلم کی وائس اوور این ہیتھ وے اور جیس آئزن برگ نے کی ہے۔

بات کریں چوتھے نمبر پر براجمان فلم کی تو وہ فٹبال پر بنی فلم ’ڈرافٹ ڈے‘۔ فلم کی کمائی 9.75 ملین ڈالرز رہی۔دنیا بھر میں فلم کے کلیکشن 17 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہے۔
XS
SM
MD
LG