رسائی کے لنکس

’ٹائٹینک‘ تنازع، شکیرا کا ’شکریہ‘اور انجلینا کی نئی فلم


ایک خاتون کا کہنا ہے کہ وہ ہالی وڈ کی شان سمجھے جانے والے شخص کیمرون کو سبق سکھانا چاہتی ہیں۔ شکیرا 9 کروڑ فینز پر پھولے نہیں سما رہیں اور انجلینا جولی و براڈپٹ ہوں گے پھر ایک ساتھ۔۔

’ٹائٹینک‘ کے ڈائریکٹر جیمس کیمرون پر مقدمہ دائر
ہالی ووڈ فلم ’ٹائیٹنک‘ سے لازوال شہرت پانے والے ڈائریکٹر جیمس کیمرون قانونی تنازع میں پھنس گئے ہیں۔ ایک خاتون نے ان پر ایک ارب ڈالر کا قانونی دعویٰ دائر کردیا ہے۔

امریکی ویب سائٹ ’ٹی ایم زیڈ ڈاٹ کام‘ کے مطابق، فان قن نامی خاتون کا دعویٰ ہے کہ دراصل اپریل 2012ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’ٹائیٹنک تھری ڈی‘ کا آئیڈیا ان کا تھا جسے ڈائریکٹر جیمس کیمرون اور فلمیں بنانے والی شہرت یافتہ کمپنی ٹوئنٹیتھ سنچری فوکس/پیراماوٴنٹ پکچرز اور اسٹوڈیو ایگزیکٹیوز نے ’ہائی جیک‘ کرلیا۔

ویب سائٹ کے مطابق فان کا دعویٰ ہے کہ کیمرون کی تھری ڈی مووی نے 343ملین ڈالر سے زیادہ کا بزنس کیا تھا۔ فان کا کہنا ہے کہ وہ ’ہالی وڈ کی شان سمجھے جانے والے شخص‘ کیمرون کو سبق سیکھانا چاہتی ہیں۔

جیمس کیمرون کے ہاتھوں تخلیق پانے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے والی فلم ’ٹائٹینک‘ 1997ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ فلم میں ہیرو کا کردار لیونارڈو ڈی کیپریو اور ہیروئن کا رول کیٹ ونسلیٹ نے اداکیا تھا۔

شکیرا کے فین ہیں تو ’شکریہ‘ قبول فرمایئے
اگر آپ شکیرا کے فین ہیں اور فیس بک پر انہیں’ لائیک‘ بھی کرچکے ہیں۔۔ تو ان کی طرف سے شکریہ قبول فرمایئے۔ ۔۔کیوں کہ لاطینی امریکہ سے تعلق اور بے پناہ شہرت رکھنے والی گلوکارہ شکیرا فیس بک کی مقبول ترین سلیبریٹی بن گئی ہیں۔ ان کے فیس بک فینز کی تعداد 8 کروڑ 67 لاکھ 41 ہزار 814 سے بھی زیادہ ہوچکی ہے۔شہرت میں انہوں نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ وہ ’نمبرون‘ ہوگئی ہیں۔

شکیرا سے پہلے یہ اعزاز عالمی سطح کی ایک اور مقبول گلوکارہ ’ریہانا‘ کو حاصل تھا، لیکن شکیرا نے انہیں بھی مات دے دی ہے۔

اس کارنامے پر انتہائی خوش ہوتے ہوئے شکیرا نے فیس بک پیج پر کمنٹ کیا ہے ’واؤ۔۔۔مجھے بتایا گیا ہے کہ میرا فیس بک پیج دنیا میں سب سے زیادہ فالو کیا جانے والا پیج بن چکا ہے۔ مجھے تو یقین ہی نہیں ہو رہا۔ میں ہمیشہ سے چاہتی تھی کہ میرے بہت سارے دوست ہوں، مگر کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ اتنے سارے دوست مل جائیں گے۔ دوستو! میں آپ کا شکریہ ادا نہیں کرسکتی۔ خود کو بہت خوش قسمت تصور کرتی ہوں کہ اتنے سارے لوگ میرے ساتھ ہیں۔ ہمیشہ کیلئے آپ کی شکر گزار، شکیرا‘۔


انجلینا جولی اور براڈ پٹ پھر ایک ساتھ
انجلینا جولی اور براڈ پٹ جو حقیقی زندگی میں تو ایک ساتھ رہتے ہی ہیں اب نو سال بعد دوبارہ ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے۔ دونوں کی آخری فلم ’مسٹر اینڈ مسزاسمتھ‘ تھی۔ اس فلم نے دونوں فنکاروں کو قریب لانے میں بھی بہت اہم رول ادا کیا تھا۔ اس فلم کے بعد سے اب تک حقیقی زندگی میں ایک دوسرے کے ساتھی بنے ہوئے ہیں۔

ویل۔۔ انجلینا جولی سے جڑی ایک خبر یہ بھی ہے کہ ان کی نئی فلم ’میلیفیسینٹ‘ کی پروموشن پورے زور و شور سے جاری ہے، جبکہ فلم کے نئے کلپس بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔ ’سلیپنگ بیوٹی‘ کے نام سے مشہور افسانوی کہانی پر مبنی فلم میں انجلینا جولی ولینس ملیفیسنٹ کا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔
XS
SM
MD
LG