رسائی کے لنکس

لیبیا: زہریلی شراب پینے سے 51 افراد ہلاک


فائل
فائل

لیبیا میں زہریلی شراب پینے سے 51 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ تین سو سے زائد افراد تشویش ناک حالت میں اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

لیبیا میں زہریلی شراب پینے سے 51 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ تین سو سے زائد افراد تشویش ناک حالت میں اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

لیبیا کی وزارتِ صحت نے پیر کو جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ دارالحکومت طرابلس میں ہفتے سے اب تک 38 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ مزید 13 نے اس وقت دم توڑا جب انہیں علاج کے لیے پڑوسی ملک تیونس منتقل کیا جارہا تھا۔

حکام کے مطابق تمام افراد نے گھر میں بنی ہوئی دیسی شراب استعمال کی تھی جس میں نشہ بڑھانے کے لیے مبینہ طور پر صنعتوں میں استعمال ہونے والا اسپرٹ شامل کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ اس مسلم اکثریتی افریقی ملک میں شراب کی فروخت پر قانوناً پابندی ہے لیکن یہ بلیک مارکیٹ میں دستیاب ہوتی ہے۔

وزارتِ صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہفتے سے اب تک دیسی شراب پینے سے بیمار پڑنے والے378 افراد کو اسپتالوں میں داخل کرایا جاچکا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
XS
SM
MD
LG