رسائی کے لنکس

ہنڈوراس کےلیے امریکی امداد بحال کردی جائے گی: ہلری کلنٹن


امریکی وزیرِ خارجہ خصوصی جہاز میں نامہ نگاروں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے
امریکی وزیرِ خارجہ خصوصی جہاز میں نامہ نگاروں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے

فوج کی پشت پناہی میں آنے والے انقلاب کے بعدامریکی امداد کو معطل کردیا گیا تھا

امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن نے کہا ہے کہ اوباما انتظامیہ ہنڈوراس کے لیے اُس امداد کو بحال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ، جسےفوج کی پشت پناہی کے ساتھ لائے جانے والے اُس انقلاب کے بعد معطل کردیا گیا تھا، جس میں صدر مینوئیل زَیلایا کو اقتدار سے ہٹا دیا گیا تھا۔

وزیرِ خارجہ کلنٹن نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ جیسا کہ انقلاب کےبعد بین الاقوامی ثالثین نے مطالبہ کیا تھا، نئےصدر پار فِیرو لوبو نے اُس کے مطابق ملک کو ترقی دینے کے اقدامات کیے ہیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ گذشتہ نومبر کے جس الیکشن میں مسٹر لوبو منتخب ہوئے تھے، اُسے آزاد، منصفانہ اور جائز پایا گیا ہے۔

ہلری کلنٹن نے کوسٹا ریکا کے صدرآسکرآریاس اور دوسرے عہدے داروں کے ہمراہ دارالحکومت سان ہوزے میں ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ہے۔

انھوں نے اسی شہر میں امریکی برّاعظموں کے ملکوں میں جمہوریت اور اقتصادی ترقیات کے بارے میں ایک وزارتی اجلاس میں بھی شرکت کی۔وہ اپنا لاطنینی امریکہ کے چھ ملکوں کا یہ دورہ جمعے کے روز گواٹے مالا میں مکمل کررہی ہیں۔

XS
SM
MD
LG