رسائی کے لنکس

ہانگ کانگ: سیاسی اختلافات کی شدت میں اضافہ


ہانگ کانگ اور چین کے جھنڈے
ہانگ کانگ اور چین کے جھنڈے


ہانگ کانگ میں بیجنگ نواز قانون سازوں نے سبکدوش ہونے والے جمہوریت نواز قانون سازوں کو علاقے کی سیاسی صورتِ حال کے بارے میں تنقیدی الوادعی تقاریر سے روکنے کے لیے ایک پارلیمانی اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔

بدھ کے روز اس واک آؤٹ سے اجلاس میں ممبران کی اکثریت قائم نہ رہ سکنے کے باعث اجلاس کی کارروائی کوملتوی کرنا پڑا۔

جمہوریت نواز قانون ساز اِن خصوصی انتخابات پر مجبور کرنے کے لیے استعفی دے رہے ہیں جِس کے بارے میں اُن کو توقع ہے کہ وہ بیجنگ نواز جماعتوں کے خلاف ایک ریفرینڈم کا کام کریں گے۔

چین ان کے استعفوں کو مسترد کرچکاہے۔

ہانگ کانگ کو،جو ایک سابق برطانوی نوآبادی ہے،ایک معاہدے کے تحت جس میں اُس کے رہائشیوں کے لیے مغربی طرز کی آزادیوں کو برقرار رکھنے کا وعدہ کیا گیا تھا، 1997ء میں چین کو واپس کیا گیاتھا۔

ہانگ کانگ کے 60 میں سے نصف قانون ساز انتخابات کے ذریعے منتخب ہوتے ہیں۔ جب کہ باقی نصف کو بیجنگ نواز گروپوں میں سے نامزد کیا جاتا ہے۔

XS
SM
MD
LG