رسائی کے لنکس

ہانگ کانگ میں کوکین کی بڑی مقدار پکڑی گئی


ہانگ کانگ میں کوکین کی بڑی مقدار پکڑی گئی

ہانگ کانگ میں کوکین کی بڑی مقدار پکڑی گئی

ہانگ کانگ پولیس نے کہا ہے کہ اس نے 560 کلوگرام کوکین کی کھیپ پکڑی ہے جب کہ آٹھ افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔ ملک میں منشیات کی اتنی بڑی مقداد پہلی مرتبہ پکڑی گئی۔

منشیات کے خلاف پولیس کی ایک شاخ کے سربراہ نے کہا کہ اس میں سے کوکین کی کچھ مقدار دوسرے ملکوں کو بھیجی جانی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ جمعہ سے مختلف علاقوں میں مارے جانے والے چھاپوں میں اب تک پانچ مردوں اور تین خواتین کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور ان میں پانچ میکسیکو کے شہری جب کہ ایک کا تعلق امریکہ اور ایک کا کولمبیا سے ہے۔

انسداد منشیات کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ کوکین کی مالیت کا تخمینہ سات کروڑ 70 لاکھ ڈالر لگایا گیا ہے اور اسے ایک بڑے گودام اور شہر میں دیگر مقامات سے قبضے میں لیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG