رسائی کے لنکس

ہانگ کانگ میں سینکڑوں مظاہرین گرفتار


The body of one of three Kurdish women is taken out of the building where they were killed, Paris, France, January 10, 2013.
The body of one of three Kurdish women is taken out of the building where they were killed, Paris, France, January 10, 2013.

ہانگ کانگ میں پولیس نے کہا ہے کہ دو سو سے زائد حکومت مخالف مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ٹیلی ویژن پر دکھائے گئے مناظر کے مطابق ٹریفک میں خلل ڈالنے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا ہے۔ حکام نے ہفتہ کو بتایا کہ 228 افراد کوغیر قانونی طور پر جمع ہونے اور عوامی مقامات میں رکاوٹ ڈالنے پر حراست میں لیا گیا ہے۔

ملک میں جمعہ کو ہونے والے مظاہرے برطانیہ کے طرف سے ہانگ کانگ کو چائنا کے حوالے کرنے کے 14 برس مکمل ہونے پر کیے گئے اور اس موقع پر حکومت پر دباؤ ڈالا گیا کہ وہ ضمنی انتخابات ملتوی کرکے متنازع بل کو واپس لے ۔

ہانگ کانگ کی حکومت خالی نشستوں پرگذشتہ انتخابات کے نتائج کی بنیادپر نمائندوں کا انتخاب چاہتی ہے۔

مظاہرے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اس احتجاج میں دو لاکھ 18ہزار افراد نے شرکت کی تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین کی تعداد 54ہزار تھی۔

XS
SM
MD
LG