رسائی کے لنکس

مصر کے سابق صدر کو انتہائی تشویشناک حالت میں قاہرہ کے ملٹری ہاسپٹل میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں، ملٹری افسران، اور مصری میڈیا نے ابتدائی رپورٹس میں کہا تھا کہ سابق صدر کو طبی طور پر مردہ قرار دے کر لائیف سپورٹ پر ڈال دیا گیا ہے۔

تاہم بدھ کی صبح حکام نے کہا کہ سابق صدر زندہ ہیں لیکن انکی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

حسنی مبارک کو حال ہی میں ایک مصری عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انکی یہ حالت دل کے ایک شدید دورے کے بعد ہوئی۔

مبارک کو قاہرہ کی تورہ جیل سے ایک ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا۔ مبارک کا خاندان اور ڈاکٹرز کئی ہفتوں سے انہیں ملٹری اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کررہے تھے.

XS
SM
MD
LG